اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے فرانس میں قائم الشیخ یاسین گروپ اور اس کے سربراہ عبدالحکیم الصفریوی کے ساتھ تعلقات سے متعلق خبروںکی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ جماعت کا فرانس کے شیخ یاسین نامی گروپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ حماس کے ساتھ اس گروپ کو جوڑنا بلا جواز ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس صرف قابض صہیونی ریاست کے فلسطین پرناجائز تسلط کے خلاف برسرپیکار ہے اور اس کی کسی دوسرے ملک کے خلاف جنگ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ فرانس میں قائم الشیخ یاسین سوسائٹی’ اور اس کے سربراہ عبدالحکیم الصفریوی کے ساتھ مبینہ طور پر تعلق جوڑنے کی کوشش کی گئی تھی۔