فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 6 مریض دم توڑ گئے جب کہ کوویڈ 19 کے 569 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے اور 562 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ فوت ہونےوالے تمام مریضوں کا تعلق غرب اردن سے ہے۔
وزیرصحت نے بتایا کہ غرب اردن میں کرونا کے مزید 435 اور بیت المقدس میں 70 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ غزہ میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران مزید 134 کیسز کی تصدیق کی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 88 فی صد، ایکٹیو کیسز کا 11 اعشاریہ دو فی صد اور اموات صفر اعشاریہ 8 فی صد ہیں۔
غرب اردن میں تازہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 387، القدس میں 82 اور غزہ میں 93 بتائی گئی ہے۔ می کیلہ کا کہنا ہے کہ 34 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جب کہ 5 وینٹی لیٹر پر ہیں۔