چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں کرونا کا ایک مریض چل بسا، 124 نئے کیسز

جمعہ 23-اکتوبر-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران غزہ میں کرونا کا ایک مریض چل بسا جب کہ 124 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران غزہ میں کرونا کے شبے میں 1881 مشتبہ مریضوں کی تصدیق کی گئی تھی۔ ان میں سے 124 مریضوں کے ٹیسٹوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں کرونا کا ایک مریض 81 سالہ رمضان موسفیٰ علی شبات دم توڑ گیا۔ اس کا تعلق غرب اردن کے شمالی علاقے بیت لحم سے تھا اور اسے کرونا کا شکار ہونے کے بعد غزہ میں یورپی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
جاں بحق ہونے والا مریض کینسر اور جگر کے امراض کا بھی شکار تھا۔ غزہ میں کرونا کے مزید 127 مریض صحت یاب ہوگئے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں رواں سال مارچ میں پھیلنے والے کرونا کے نتیجے میں 5079 متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں 1930 ایکٹو کیسز ہیں جب کہ 3120 مریض صحت یاب ہوئے اور 29 وفات پاگئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی