جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس کا باب الرحمہ پر دھاوا، تین فلسطینی اغوا کر لیے

پیر 2-نومبر-2020

اسرائیلی قبضہ پولیس نے اتوار کی شام مقبوضہ بیت المقدس  کے تین نوجوانوں کو اغوا  اور مسجد اقصیٰ کے باب الرحمہ  دھاوا بول دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ، پولیس اہلکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے باب الحطہ کے علاقے سے حمزہ الجولانی نامی نوجوان کو اغوا کرلیا اور قریبی نظربندی مرکز میں منتقل کیا۔
مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد  پرانے شہر کے شمال میں  مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے وادی الجوز میں پولیس فورس نے دو دیگر نوجوانوں کو بھی گھیر لیا۔
ادھر ، پولیس اہلکاروں نے  شام کے وقت مسجد اقصی کے باب الرحمہ نماز ہال میں دھاوا بولا  اور اس کے اندرونی حصوں  کی تلاشی اور تصویر کشی شروع کردی۔
اسلامی اوقاف کے حکام نے باب الرحمہ کو یہودی عبادت گاہ میں تبدیل کرنے کے پیش نظر اسرائیلی کوششوں سے ہمیشہ متنبہ کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی