اسرائیلی ریاست میں کرونا کی وبا نے معیشت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔ اسرائیل کے ڈائریکٹر جنرل برائے وزارت خزانہ یاروم اریاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کی وبا نے معیشت کو تباہی سے دوچار کیا ہے۔
منگل کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں بے روزگاری کی شرح 23 فی صد پہنچ گئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ ابتر معیشت اور بے روزگاری کی وجہ سے ہم اس وقت تباہی کے دھانے پر کھڑے ہیں۔
ادھر اسرائیل کے ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈائون کےدوران اسرائیل میں بے روزگار افراد کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ کر 10 لاکھ 79 ہزار 500 ہوگئی ہے جب کہ اسرائیل میں بے روزگاری کا تناسب 23 فی صد تک پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وبا سے قبل اسرائیل میں بے روزگار افراد کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار تھی۔