جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی قیدی اسرائیلی جیل میں اسیری کے 18 ویں سال میں داخل

پیر 9-نومبر-2020

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی امجد احمد عیسیٰ عبیدی اسیری کے 17 سال مکمل کرنے کے بعد قید کے 18 ویں سال میں داخل ہوگیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کے بیان میں بتایاگی اہے کہ 51 سالہ عبیدی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے نواحی علاقے زبوبا سے ہے۔

عبیدی کو اسرائیلی فوج نے 2003ء میں حراست میں لیا تھا۔ اسے فلسطینی تحریک آزادی کے جدو جہد میں حصہ لینے اور قابض صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمت کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی