شنبه 03/می/2025

اسرائیلی فوج کی غرب اردن اور القدس میں‌کریک ڈاون مہم

منگل 10-نومبر-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے گھر گھر چھاپوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے غرب اردن اور القدس میں گھروں میں گھس نہ صرف متعدد فلسطینیوں‌کو گرفتار کیا بلکہ گھروں میں گھس کر قیمتی سامان، نقدی اور زیورات لوٹ لیے اور دیگر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی۔
نابلس میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے کفر قلیل کے مقام سے دو فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حراست میں لیے گئے ایک فلسطینی کی شناخت معاذ الغندور کے نام سے گئی ہے۔

ادھر سبسطیہ کے مقام پر تلاشی کے دوران محمد عازم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

گذشہ جمعرات کو اسی علاقے میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

نابلس میں البیادر چوک میں 17 میٹر بلند فلسطینی پرچم بھی اتار پھینکا۔
قابض فوج نے منگل کے روز شمالی شہر جنین میں تلاشی کے دوران نایف حسنی نامی ایک فلسطینی کو گرفتار کرلیا۔

ادھر اسی شہر میں محدم احمد حمارشہ کےگھر میں گھس کر قابض فوج نے توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

رام اللہ میں‌بیتونیا کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے یزید عکیلہ، سند جبارین اور ادھم عفانہ کو گرفتار کیا اور ان کے گھروں میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی گئی۔

الخلیل شہر میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے محمد عبدالرجوب کے گھر میں تلاشی کے دوران توڑپھوڑ کی اور بعد ازاں رجوب کو گرفتار کرلیا۔

مختصر لنک:

کاپی