چهارشنبه 30/آوریل/2025

نیتن یاھو کا کرونا ویکسین’فائزر’ کی 80 لاکھ خوراکیں حاصل کرنے کا دعویٰ

اتوار 15-نومبر-2020

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے تیار کردہ ‘فائزر’ ویکسین کی 8 ملین سے زاید خوراکیں حاصل کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ‘ٹویٹر’ پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں نیتن یاھو نے کہا کہ ہم نے ویکسین تیار کرنے والی عالمی کمپنی فائزر سے فائزر کرونا ویکسین کی 80 لاکھ سے زاید خوراکیں حاصل کرنے کی بات کی ہے۔ یہ ہمارے 4 ملین لوگوں کے لیے کافی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ دوسرے ملکوں اور انساد کرونا کی ویکسین کے لیے کام کرنے والی کمپنیوں‌کے ساتھ معاہدے کرے گی۔

نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کرونا سے نمٹنے میں کامیاب رہنے والے ملکوں میں پہلے ملکوں میں شامل ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا ویکسین سنہ 2021ء کی پہلی چوتھائی میں تمام شہریوں تک پہنچا دی جائے گی۔

 

مختصر لنک:

کاپی