تونس نے فلسطینی قوم پر اسرائیلی ریاست کے مظالم اور فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا ظالمانہ عمل فوری طور پربند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تونس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطینیوں پر مظالم کی روک تھام اور فلسطین میں یہودی آباد کاری کا ظالمانہ سلسلہ بندکرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم پراسرائیلی ریاست کا ظلم بند اور فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے منصوبوں کو روکا جانا چاہیے۔
بیان میں یاسرعرفات کی طرف سے فلسطین کی آزادی کے لیےجاری کردہ اعلان کے 32 ویں سال کے موقعے پر ایک بیان میں کہا کہ تونس فلسطینی قوم کے حق خود اردایت اور ان کی مکمل آزادی کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔ خیال رہے کہ یاسرعرفات نے 15 نومبر 1988ء کو اپنے طورپر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ہرسطح پر جدو جہد کا اعلان کیا تھا۔
تونسی حکومت کا کہنا ہے کہ قضیہ فلسطین کا منصفانہ حل تیونس کی اولین ترجیح ہے اور تونس کی حکومت مظلوم فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق جن میں آزاد فلسطینی ریاست اور القدس کو اس کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی جدو جہد جاری رکھے گی۔