جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عہدیداروں پر مشتمل وفد کا دورہ سوڈان

منگل 17-نومبر-2020

سوڈان کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز اسرائیل کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد خصوصی دورے پر خرطوم پہنچا ہے، جہاں اس نے ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کی ہے۔

سوڈان کی ایک مقامی نیوز ویب سائٹ ‘راکوبہ نیوز’ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا ایک وفد اتوار کو خرطوم پہنچا جب کہ جلد ہی ایک اور وفد بھی سوڈان کا دورہ کرے گا۔ ان دونوں وفود کے دوروں کا مقصد تل ابیب اور خرطوم کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔

ویب سائٹ کی رپورٹ‌ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وفود کی آمد کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مختلف سطح آگے بڑھانا اور دو طرفہ روابط کو مستحکم کرنا ہے۔

ادھر اسرائیلی ریڈیو ‘کے اے این’ کے مطابق اسرائیل کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جلد ہی خرطوم کا دورہ کرے گا۔ اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں سوڈان نے امریکی حکومت کی بلیک میلنگ کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی