جمعه 15/نوامبر/2024

ترک پارلیمنٹ کی امریکی وزیر خارجہ کےیہودی کالونی کے دورے کی شدید مذمت

اتوار 22-نومبر-2020

ترکی کی پارلیمنٹ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ اسرائیل کے دوران یہودی کالونیوں ‌کے دورے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفیٰ شنطوب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا یہودی کالونیوں کا دورہ غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔ امریکی وزیر ‌خارجہ کے لیے یہ مناسب نہیں ‌کہ وہ متنازع علاقوں میں دورہ کر کے صہیونی ریاست کے قبضے کو مستحکم کرنے میں ان کی مدد کرے۔

شنطوب کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا یہودی کالونیوں کا دورہ ایک تزویراتی غلطی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سیاست دانوں اور بین الاقوامی رہ نمائوں‌کا یہودی کالونیوں‌کا دورہ غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے فلسطین میں دیر پا امن کی مساعی کوآگے بڑھانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسرائیل کے دورے کے دوران غرب اردن کی یہودی کالونیوں‌کا بھی دورہ کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی