جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کا خفیہ دورہ سعودی عرب، بن سلمان سے ملاقات

منگل 24-نومبر-2020

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی وزیراعظم نے خفیہ طور پرسعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اسرائیلی خفیہ ادارے ‘موساد’ کا سربراہ یوسی کوھین اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی موجود تھا۔

عبرانی اخبار’اسرائیل ٹوڈے’ کے مطابق نیتن یاھونے یہ ملاقات اسرائیل کے نیوم شہر میں کی۔

ایک اسرائیلی صحافی عامیت سیگال نے کہا ہے کہ نیتن یاھو نے بتایا کہ نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں اس دورے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن پہلا اسرائیلی وزیراعظم نہیں جس نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔ ماضی میں بھی متعدد اسرائیلی لیڈراور سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ سعودیوں سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

نتین کا سعودی عرب کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب جب حال ہی میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی