جمعه 15/نوامبر/2024

میری صدارت کو باراک اوباما کی تیسری مدت نہ سمجھا جائے: جوبائیڈن

جمعرات 26-نومبر-2020

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی صدارتی مدت سابق صدر باراک اوباما کی "تیسری مدت” نہیں ہوگی  جس میں وہ  امریکا کے نائب صدر رہ چکے ہیں۔

بائیڈن نے امریکی "این بی سی” چینل کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ اوباما کی تیسری مدت نہیں ہے کیوں کہ ہمیں اس سے بالکل مختلف دنیا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جتنا یہ اوباما کے دور میں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے اس منظر کو تبدیل کیا۔ ٹرمپ نے امریکا کو پہلی ترجیح نہیں سمجھا بلکہ اپنی ذات کو قومی مفادات پر مقدم رکھا۔

جو بائیڈن نے مزید کہا کہ وہ اپنے دور صدارت کے پہلے 100 دن میں امیگریشن بل پر کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہ امیگریشن بل امریکی سینیٹ کو بھیجنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس بل کی منظوری سے امریکا میں قیام سے محروم  11 ملین سے زائد افراد امریکی شہریت مل سکے گی۔

انہوں نے  کہا کہ وہ تمام فیصلے اور آرڈر جو ٹرمپ نے جاری کیے اور ان کا ملک کو نقصان پہنچا وہ تبدیل کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی