جمعه 15/نوامبر/2024

اختلافات کے باوجود فتح کے ساتھ مصالحتی بات چیت جاری رکھیں گے: العاروری

جمعرات 26-نومبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر الشیخ صالح العاروری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اختلافات کے باوجود تحریک فتح کے ساتھ مصالحتی بات چیت جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس نہیں چاہتی کہ معاملات ایک بار پھر صفر پر چلے جائیں۔

ایک ٹی وی چینل کو دیے گئےانٹرویومیں صالح العاروری نے کہا کہ حماس اور فتح کے درمیان مصالحتی مذاکرات پیچھے کی جانب جانے کے امکانات نہیں ہیں۔ دونوں جماعتیں اختلافات کے باوجود بات چیت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک فتح کی نمائندگی پرمشتمل فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون اور رابطے بحال کرکے عوام کو مایوس کیا ہے تاہم اس کےباوجود ہمیں پورا یقین اور وثوق ہے کہ حماس مصالحت کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصالحت کے لیے ہماری مساعی جاری رہیں‌ گی اور اختلافات کی بنیاد پرہم مصالحت کا سفر کھوٹا نہیں کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں‌ نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان مصالحتی عمل جاری رکھنے کاعزم موجود ہے تاہم انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے دونوں جماعتوں میں اختلافات ہیں۔ تاہم توقع ہے کہ جلد ہی یہ اختلافی نقطہ بھی حل ہوجائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی