جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوجیوں ‌نے 15 سالہ فلسطینی بچے کو گولیاں مار کر زخمی کردیا

اتوار 29-نومبر-2020

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ  مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام پر ایک 15 سالہ فلسطینی بچے کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز سلواد کےمقام پر قابض فوج نے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک 15 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکے کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرناک ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے شمال مشرقی بیت المقدس میں عناتا کے مقام پر چھاپے کےدوران متعد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے سڑکوں پر چلتی فلسطینی گاڑیوں کی بھی تلاشی لی اور فلسطینیوں کی گاڑیوں سے اتار کر شناخت پریڈ کی گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے عناتا کے مقام پر چھاپہ مارا۔ قابض فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینیوں‌نے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں‌پر سنگ باری کی۔

 

مختصر لنک:

کاپی