جمعه 09/می/2025

یوم یکجہتی فسلطین پر حماس کا الفاظ کو عملی جامنہ پہنانے کی ضرورت پرزور

اتوار 29-نومبر-2020

حماس نے اتوار کے روز عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے کو ایسے اعمال میں بدل دے جس سے ان کی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہو اور وہ باوقار زندگی گزار سکیں۔

حماس کے ترجمان عبدالطیف القانو نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ایک تحریری بیان میں کہا کہ اس دن کو فلسطینی عوام کے جاءز اور منصفانہ حقوق کو دنیا کو بار کرانے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ، "قبضہ اور محاصرے کے نتیجے میں ہمارے لوگوں کے ظلم و ستم اور روز مرہ کے مصائب کو مستقل یاد رکھنا چاہئے۔”

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو 1977 میں مختص کیا تھا ، وہی دن ہے جب یو این جی اے نے 1947 میں فلسطین کی تقسیم کی قرارداد 181 منظور کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی