جمعه 15/نوامبر/2024

سائنسدان کے قتل پر ایران کی ممکنہ کارروائی پر اسرائیلی ادارے الرٹ

منگل 1-دسمبر-2020

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ گذشتہ جمعہ کے روز ایران کے ایک سینیر سائنسدان محسن فخری زادہ کے تہران میں قتل کے بعد ایران کی طرف سے ممکنہ جوابی کارروائی پر صہیونی سیکیورٹی ادارے الرٹ ہوگئے ہیں۔

عبرانی ٹی وی چینل "12” کی رپورٹ میں سیکیورٹی اداروں کے حوالے سے کیا گیا ہے کہ ایرانی حکومت اپنے جوہری سائنسدان کے قتل پر زیادہ دیر تک خاموش نہیں رہے گا بلکہ ایران اس حوالے سے کسی بھی وقت کوئی قدم اٹھا سکتا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی ادارے ایران کی طرف سے کسی بھی کارروائی کا جواب دینے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ ایران کی طرف سے عالمی سطح پر اسرائیلی سفارت خانوں اور صہیونی تارکین وطن کو حملوں کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایران براہ راست اسرائیل پر میزائل حملے بھی کرسکتا ہے اور کسی بھی ذریعے سے صہیونی ریاست کے اہم عہدیداروں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایرانی سائنسدان فخری زادہ کے قتل کے بعد تہران کی طرف سے براہ راست اس کارروائی کا الزام اسرائیل پر عاید کیا تھا۔ اس الزام کے بعد اسرائیلی سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہو گئے ہیں اور انہوں‌ نے ملک میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ اسرائیل میں سیاسی اور عسکری لیڈروں کی نقل وحرکت کو محدود کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے اپنے سائنسدان کے قتل پر جوابی کارروائی میں تاخیر صرف اس لیے ہوسکتی ہے کہ ایران نئے امریکی صدر جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے اور امریکا کے ایران کے ساتھ طے پائے معاہدے میں واپسی کا موقع دینا چاہتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی