شنبه 03/می/2025

اسرائیلی کنیسٹ کو تحلیل کرنے کی مخالفت میں ووٹ دیں گے: نیتن یاھو

منگل 1-دسمبر-2020

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا بل لایا گیا  توہم اس کی مخالفت کریں گے۔

کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاھو نے کہا کہ ان کی حکومت کرونا کی وبا کی روک تھام اور عرب ملکوں کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کی کوششیں جاری رکھے گی۔

نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ لیکوڈ پارٹی اور ‘کاحو لاوان’ کے درمیان پیدا ہونے والے بحران کو حل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں پیش کردہ مسودہ قوانین پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

نیتن یاھو کا کہنا موجودہ حکومت کا اقتدار میں رہنا ضروری ہے۔ اسرائیل کی اقتصادی صورت حال کی بہتری اور عرب ممالک کے ساتھ امن معاہدوں کا عمل آگے بڑھانا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی کنیسٹ میں فیوچر پارٹی کے رہ نما اور اپوزیشنلیڈر یائیر لبید نے ٹویٹر پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ ہمیں ایک ایسی حکومت اور پارلیمںٹ کی ضرورت ہےجس پرعوام کوبھرپور اعتماد حاصل ہو ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی کے لیے قابل اعتماد حکومت کا قیام ناگزیر ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی