اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نتونیو گوٹیرس نے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے خلاف دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے حملوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
یواین سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے کل بدھ کے روز نیویارک میں قائم ایک آزاد امریکی تنظیم جو ایک آزادی صحافت پر کام کرتی ہے کی طرف سے سالانہ رپورٹ کے اجراء کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں صحافتی کارکنوں پر تشدد کے واقعات باعث تشویش ہیں۔
گوٹیرس نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر گرفتار صحافیوں کو رہا کریں جنھیں صرف اپنے پیشہ پر عمل کرنے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری روزمرہ کی زندگی میں صحافی باخبر فیصلے کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دنیا کرونا کی وبا سے لڑ رہی ہے۔ وبا کے حوالے سے فیصلہ سازی میں ہم صحافیوں سے مدد لے سکتے ہیں۔
گوٹیرس نے صحافیوں پر پابندیوں اور ان پرحملوں کے بڑھتے واقعات بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے۔
خیال رہے کہ صحافتی تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم سالانہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سال 2020 میں 274 صحافیوں کو قید کیا گیا۔ سنہ 2016 میں ریکارڈ کیے گئے 272 صحافیوں میں یہ سب سے زیادہ گرفتاریاں ہیں۔