جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جماعت ‘لیکوڈ’ کے منحرف لیڈر نے نئی سیاسی جماعت قائم کر لی

جمعہ 18-دسمبر-2020

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں میں ‌بتایا گیا ہے کہ حکمراں جماعت ‘لیکوڈ’ سے الگ ہونے والے ایک سیاسی رہ نما اور رکن پارلیمنٹ ‘گیڈعون ساعر’ نے ایک نئی سیاسی جماعت قائم کی ہے جس کا نام ‘نئی امید ۔ اسرائیل کی وحدت’ رکھا گیا ہے۔

عبرانی اخبارات کے مطابق سیاسی جماعت کے تاسیسی اجلاس کے بعد ایک بیان میں گیڈعون ساعر نے کہا کہ ان کا مقصد یہودیوں کے تاریخی حقوق کے حصول کو یقینی بنانا اور اسرائیلی ریاست کی اقدار اور یہودی قومیت کے حصول کو یقینی بنانا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی نئی جماعت کے قیام کے اہداف میں ملک میں نظام تعلیم کو بہتر بنانا، یہودی آبادی میں پائی جانے والی تفریق کو ختم کرنا اور سماجی اور جغرافیائی قوتوں کو یکجا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اقتدار میں آ کر یہودی آباد کاری، زراعت اور دیگر اہم شعبوں کی حوصلہ افزائی کریں گے ان کا کہنا تھا کہ الجلیل، النقب، غرب اردن ، مشرقی پٹی، وادی گولان اور جنوب میں ایلات کے اطراف کے علاقوں میں زراعت اور یہودی آباد کاری کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی