اسرائیلی اخبارط ‘ہارٹز’نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کم سے کم 50 ہزار اسرائیلیوں نے امارات کا سیاحتی سفر کیا ہے۔ اس سے قبل امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ کی جانب سے شائع کی گئی ایک رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور دونوں ملکوںکے درمیان تجارتی روابط کی بحالی کے دو ہفتوں کے دوران 50 ہزار صہیونیوں نے امارات کا سیاحتی سفرکیا ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میںکہا گیا ہےکہ گذشتہ دو ہفتوں کےدوران امارات بالخصوص دبئی کے بازاروں میں خوب رونقیں لگیں۔ اماراتی بازاروں میں پہلی بار بڑے پیمانے پر عبرانی بولنے والے گاہک آئے۔ اسرائیلیوں کی بڑی تعداد کو دبئی کے شاپنگ مالز اور ساحل پر دیکھا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کرونا کی وبا کے باوجود 50 ہزار سیاحوں نے امارات کا دورہ کیا اور کرونا کی وبا کے دوران سفری پابندیوں کو بھی نظرانداز کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کو توقع ہے کہ آئندہ 8 روز کے یہودیوں کے مذہبی تہوار’ عید انوار’ کے موقعے پر 70 ہزار یہودی امارات کا دورہ کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو امارات کے برج الخلیفہ پریہودیوں کے مذہبی تہوار عید حانوکا کے موقعے پر روشنیوں سے چراغاںکیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ملکوں کےدرمیان دو طرفہ تعاون کے کئی شعبوں میں تعلقات قائم ہوچکے ہیں۔
دو ہفتوں کے دوران 50 ہزار ناپاک صہیونیوں کی متحدہ عرب امارات آمد
ہفتہ 19-دسمبر-2020
مختصر لنک: