سابق فلسطینی وزیر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر یوسف عطا اللہ ابوصفیہ کے کرونا کی وبا سے انتقال پر اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ ابو صفیہ جمعرات کی شام کرونا کی وبا کے نتیجے میں دم توڑ گئے تھے۔
حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو صفیہ ایک قومی لیڈر اور انسان دوست شخصیت تھے۔ فلسطینی قوم اور وطن کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ جمعرات کی شام کو ڈاکٹر ابو صفیہ کے بیٹے نے اپنے والد کی وفات کی تصدیق کی تھی۔
ابو صفیہ سنہ 1996ء کو فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن بنے اور 26 اکتوبر 1999ء جو انہیں غزہ میں الازھر یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا رکن مقرر کیا گیا۔
ابو صفیہ کو 16 مئی 2012ء کو وزیراعظم سلام فیاض کی حکومت میں وزارت ماحولیات کا قلم دان سونپا گیا۔ وہ 6 جون 2013ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔