چهارشنبه 30/آوریل/2025

القسام کمانڈر اور سابق اسیر کا کرونا سے انتقال

بدھ 30-دسمبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر اور سابق اسیر 45 سالہ بلال کمال صالح الرزی گذشتہ روز کرونا سے دم توڑ گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الرزی کا تعلق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تھا۔ کمال الرزی دو ہفتے قبل کرونا کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ دو روز قبل ان کی حالت زیادہ بگرڑ گئی تھی۔ وہ منگل کے روز  اسپتال میں دم توڑ گئے۔

کمال الرزی نے 11 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹی اور دوران حراست ہی انہوں‌ نے قرآن پاک حفظ کیا تھا۔

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ اور القسام بریگیڈ نے الرزی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی