جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مسلسل 30 ویں ہفتے مظاہرے جاری

پیر 4-جنوری-2021

قابض صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مسلسل 30 ویں ہفتے احتجاج جاری ہے۔گذشتہ روز بھی مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مظاہرے ہوئے۔ 

مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاھو کی رہائش گاہ کے باہر ہزاروں افراد نے نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے جن پر نیتن یاھو سے اقتدار چھوڑنے کامطالبہ کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے دھرنا دیا اور وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر خیمے لگا دیے۔ نامعلوم افراد نے خیموں آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔

 

مختصر لنک:

کاپی