جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن:اسرائیلی فوج کا فلسطینی قصبے کا محاصرہ،15 فلسطینی گرفتار

پیر 4-جنوری-2021

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں دیر نظام کا محاصرہ کرنے کے بعد گھر گھر تلاشی کے دوران کم سےکم 15 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے سوموار کو علی الصباح دیر نظام کا محاصرہ کیا اور اس کے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے تلاشی کے دوران فلسطینی شہریوں کو زدو کوب کیا اور گھروں میں تلاشی کے دوران قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔
خیال رہے کہ ہفتے کی شامل شمال رام اللہ کے علاقے دیر نظام میں ایک یہودی خاتون آباد کار سر میں پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھی۔ اس واقعے کے بعد صہیونی فوج نے علاقے کا گھیرائو کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی