جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے ریحان فدائی حملے کی تفصیلات جاری کر دیں

بدھ 6-جنوری-2021

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ زیرحراست فلسطینی شہری محمد قبھا نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے مغربی جنین میں الطور کے مقام پر ایک فدائی حملے کے دوران یہودی آباد کار خاتون کو ہلاک کیا تھا۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی شہید کمال ابو وعر کی شہادت کے انتقام میں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے سابق اسیر36 سالہ محمد مروح قبھا کو 24 دسمبر کو گرفتار کیا تھا۔ اس کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوبی قصبے الطور سے ہے۔ گرفتاری کے وقت اس کے اہل خانہ کو بھی زدو کوب کیا گیا۔

اسرائیلی اسپیشل فورسز نے قبھا کے ساتھ ایک دوسرے فلسطینی نوجوان کو بھی اس کارروائی کے شبے میں گرفتار کیا تھا۔ ان پر ‘استر ھورگان’ یہودی کالونی میں 20 دسمبر2020ء کو ایک یہودی آباد کار خاتون کو ہلاک کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے 20 دسمبر  کو ایک یہودی آباد کار خاتون کی لاش برآمد کرنے کا دعویٰ‌کیا تھا اور کہا تھا کہ خاتون کی لاش مغربی جنین میں جھاڑیوں سے ملی ہے۔

شمالی غرب اردن میں یہودی کالونیوں کے امور کے ذمہ دار یوسی بن ڈاگان نے کہا تھا کہ خاتون کا قتل ایک فدائی حملے کا نتیجہ ہے۔ اس کے سر میں پتھر مار کر اسے قتل کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی