گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی شرپسندوں نے شاہراہ المصرارہ پر فلسطینیوں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے سرنگ کے دروازے پر شاہراہ المصرارہ کو بند کردیا۔ فلسطینیوں کی گاڑیوں پرسنگ باری کی اور گاڑیوں کے ٹائر جلا کر سڑک کو سیل کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں اسرائیل نے یہودی آباد کاروں کے لیے 503 یہودی کالونیاں قائم کر رکھی ہیں۔ ان میں سے 474 غرب اردن اور 29 القدس میں ہیں۔ ان کالونیوں میں فلسطین کا 46 فی صد رقبہ غصب کیا گیا ہے اور ان میں 7 لاکھ سے زاید یہودی بسائے گئے ہیں۔ اب یہودیوں کی طرف سے آئے روز فلسطینیوں کی جان ومال پر حملے ہوتے رہتے ہیں۔