چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی علاقوں میں کرونا سے مزید 21 اموات، 1251 نئے کیسز کی تصدیق

جمعہ 8-جنوری-2021

فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 21 امریض چل بسے جب کہ 1251 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

می کیلہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران غرب اردن میں کرونا کے 10 مریض دم توڑ گئے۔ طولکرم میں 3، نابلس میں 2، الخلیل میں ایک، بیت لحم میں ایک، رام اللہ میں دو، غزہ میں 7 اور القدس میں چار مریض کرونا سے جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران طوباس میں مزید 17 کیسز سامنے آئے۔ طولکرم میں 54، قلقیلیہ میں 14، رام اللہ میں 94، نابلس میں 64، الخلیل میں 67، القدس کے اطراف میں 7، جنین میں 55، بیت لحم میں 54، اریحا میں 10، سلفیت میں 24، غزہ میں 535 اور القدس شہر میں 256 نئے کیسز سامنے آئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی