شنبه 16/نوامبر/2024

حماس کے اعلیٰ‌اختیاراتی وفد کی امیر قطر سے ملاقات

پیر 11-جنوری-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے گذشتہ روز امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ان کے شاہی دربار میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پہلے تو حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر کو 41 ویں خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کے موقعے پرخلیجی ممالک میں مصالحت کے اعلان پر مبارک باد پیش کی۔

اس کے بعد امیر قطر اور حماس کے وفد میں دو طرفہ تعلقات، فلسطین کی تازہ صورت حال بالخصوص فلسطینیوں کی صفوں میں اتحاد کےقیام کے لیے ہونے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حماس کے وفد نے امیر قطرکو خلیج تعاون کونسل کی کامیابی اور عرب ممالک کے درمیان جاری بحران کے خاتمے پر مبارک باد پیش کی۔

حماس نے فلسطینیوں میں مصالحت کے حوالے سے قطر کی کوششوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ قطری حکومت حسب معمول فلسطینی قوم کی پشتیبانی جاری رکھے گی۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کےبعد فلسطینیوں میں مصالحت کا نیا عمل شروع ہوگا۔

 

مختصر لنک:

کاپی