شنبه 16/نوامبر/2024

سعودیہ میں حماس کے بزرگ رہ نما ڈاکٹر خضری اور ان کے بیٹے کا ٹرائل

منگل 12-جنوری-2021

سعودی عرب میں زیرحراست اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے بزرگ رہ نما ڈاکٹر محمد الخضری اور ان کے بیٹے ھانی الخضری کے خلاف مقدمہ شروع کیا گیا ہے۔ انہیں گذشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ کی کارروائی شروع کی گئی۔

مقامی اخبارات نے زیر حراست حماس رہ نما ڈاکٹر الخضری کے بھائی عبدالماجد الخضری کے حوالے سے بتایا کہ دونوں حماس رہ نما اس وقت سعودی عرب کی عسیر جیل میں پابند سلاسل ہیں۔

عبدالماجد نے بتایا کہ ان کے بھائی نے عدالت سے درخواست کی ان کے خلاف عاید کردہ فرد جرم میں غلط فہمی کو دورکرنے کے لیے ان کا موقف سنا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرد جرم میں کئی غلطیاں ہیں۔ فرد جرم میں ان کی عمر 63 سال لکھی گئی ہے جب کہ ان کی عمر 83 سال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرد جرم میں ان کے پیشے، رہائش گاہ اور کئی دوسری نوعیت کی معلومات غلط درج کی گئی ہیں۔

عبدالماجد الخضری نے کہا کہ ان کے بھائی ڈاکٹر محمد الخضری پیشے کے اعتبار سے ایک ڈاکٹر ہیں اور  وہ سعودی عرب میں 2010ء‌کے بعد طب کے پیشے سے وابستہ رہے ہیں۔ ان کے بارے میں سعودی انٹیلی جنس اداروں کے پاس مکمل معلومات ہیں اور سعودی حکام کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ڈاکٹر الخضری ماضی میں مُملکت میں حماس کی نمائندگی کی ذمہ داریاں ادار کرتے رہے ہیں۔

انہوں‌نے کہا کہ ڈاکٹر محمد الخضری نے کوئی غلط نہیں کیا۔ وہ طویل عرصے سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور ان کی قضیہ فلسطین کے حوالے سے گراں قدر خدمات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر الخضری اور ان کے بیٹے ھانی الخضری کو مکہ مکرمہ کی ام القریٰ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں کو بغیر کسی جرم کے حراست میں لیا گیا۔

عبدالماجد الخضری نے کہا کہ سعودی فوج داری عدالت 18 جنوری تک تمام زیرحراست فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کے خلاف مقدمہ کی کارروائی مکمل کرے گی جس کے بعد ان کے خلاف ٹرائل کا نیا مرحلہ شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی عدالت نے بیماری کی وجہ سے ڈاکٹر الخضری کو گھر میں نظر بندی کی شرط پر رہا کرنے پرغور کیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سعودی عرب جلد ہی ان کے بھائی اور بھتیجے کو رہا کرے گی۔

خیال رہے کہ 9 ستمبر 2019ء کو حماس نے بتایا تھا کہ سعودی حکام نے ملک میں موجود حماس رہ ڈاکٹر الخضری اور ان کے بیٹے ھانی الخضری سمیت درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی