چهارشنبه 30/آوریل/2025

طیارہ حادثے پر اسماعیل ھنیہ کا انڈونیشی صدر سے اظہار افسوس

بدھ 13-جنوری-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مسافر برادر ہوائی جہاز کے المناک حادثے پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے دکھ  اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعاعت فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے انڈونیشی صدر کے نام ایک برقی تعزیتی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسافر طیارے کے حادثے پر حماس اور فلسطینی قوم کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ ہم انڈونیشیا میں پیش آنے والے اس واقعے پر انڈونیشیا کی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ تین روز قبل انڈونیشیا میں ایک مسافر ہوائی جہاز حادثے میں تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں طیارے میں سوار عملے سمیت 62 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ یہ ہوائی جہاز جکارتا سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی