شنبه 10/می/2025

فلسطین میں انتخابات کے اعلان پرحماس اور پارلیمنٹ کا خیر مقدم

ہفتہ 16-جنوری-2021

فلسطینی صدر محمود عباس نے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ اور غزہ میں فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

صدارتی دفتر سے جمعہ کے روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق 22 مئی کو پارلیمانی انتخابات اور 31 جولائی کو صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

فلسطین میں اس سے قبل صدارتی انتخابات جنوری 2005 جبکہ پارلیمانی انتخابات 2006 میں منعقد کئے گئے تھے۔ 2006 کے انتخابات میں غزہ میں اکثریت لینے والی جماعت حماس نے انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ فتح اور حماس نے گذشتہ سال ستمبر میں ہونے والے مذاکرات میں سال 2021ء کے دوران فلسطینی انتخابات کرانے پر اتفاق رائے کیا تھا۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے حماس ایک جمہوریت پسند جماعت ہے۔ ہم صدر کی طرف سے فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے اعلان کا خیرم کرتے ہیں۔ حماس نے بھرپور طریقے سے انتخابات میں‌ حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی