اردن کے کمیشن برائے لاپتہ افراد و اسیران مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید دو اردنی اسیران کو کروناوائرس لاحق ہوگیا ہے۔
کمیشن کے مطابق اس موقع پر اردنی وزارت خارجہ کی جانب سے اسیران عبداللہ البرغوثی اور ثائر اللوزی کی صحت کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
کمیٹی برائے اسیران نے اردنی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل پر دبائو ڈال کر اسیران کو کرونا وائرس کی ویکسین اور علاج کی سہولتوں تک رسائی دی جائے۔