مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین
قابض اسرائیلی فوج نے آج ہفتے کی صبح اعلان کیا کہ اس نے یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو ناکارہ بنا دیا ہے، جب کہ امریکہ نے یمن میں انصار اللہ کے خلاف اپنے فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔
قابض اسرائیلی قابض فوج کا کہنا ہے کہ راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیل کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن فعال ہو ئے، جس سے اس بات کی تصدیق ہو گئی تھی کہ اسے روک لیا گیا ہے۔ حوثی فورسز نے ابھی تک اس کارروائی پر کوئی تبصرہ جاری نہیں کیا ہے۔
حوثی فورسزنے کل جمعہ کی صبح اعلان کیا کہ اس نے حیفا کے مشرق میں واقع اسرائیلی رامات ڈیوڈ ایئر بیس کو ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ جب کہ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا تھا۔ تاہم حوثی فورسز کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی نظام اسے روکنے میں ناکام ہونے کے بعد کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچ گیا ہے۔
جمعرات کو انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے مقبوضہ فلسطین کے اندر اسرائیل کے خلاف مسلسل فوجی کارروائیوں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی افواج ان کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔
ایک ٹیلی ویژن تقریر میں الحوثی نے کہا کہ بحری حملے جاری ہیں، جو "بحیرہ احمر، باب المندب، خلیج عدن اور بحیرہ عرب میں اسرائیلی بحری جہازوں کی مکمل بندش” کا باعث بنے ہیں۔ ان حملوں اسرائیلی دشمن کی خطے میں اپنی بحری سرگرمیوں کو بحال کرنے کے امکان کو بری طرح متاثر کیا ہے۔