پنج شنبه 24/آوریل/2025

برطانیہ:حماس کو دہشت گر گروپوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست

جمعرات 24-اپریل-2025

لندن – مرکزاطلاعات فلسطین

برطانیہ میں وکلاء کی ایک ٹیم نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کو ملک کی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کے لیے ایک قانونی درخواست دائر کی ہے، جس میں یہ دلیل دی گئی ہے کہ 2021 کا فیصلہ سیاسی محرکات کا نتیجہ اور "ہوم آفس کے اختیارات کا غلط استعمال” تھا جس کے تحت حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا تھا۔

درخواست گزاروں میں سے ایک برطانوی وکیل ڈینیئل گرٹرس نے کہاکہ ’’سابق ہوم سیکریٹری پریتی پٹیل کی جانب سے حماس کے سیاسی ونگ کو شامل کرنے کے لیے پابندی کو بڑھانے کا فیصلہ قانونی معیار پر نہیں بلکہ خالصتاً سیاسی مقاصد پر مبنی تھا‘‘۔

ون پمپ کورٹ چیمبرز کے ایک وکیل گروٹرز نے کہا کہ "حماس کی طرف سے تین وکلاء کو یہ درخواست برطانیہ کے ہوم آفس میں جمع کرانے کا اختیار دیا گیا تھا، جس کا مقصد تحریک کے دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالنا تھا۔ برطانیہ نے حماس کے سیاسی شعبے کو 2021ء میں اس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا حالانکہ اس سے قبل یہ پابندی جماعت کے عسکری ونگ تک محدود تھی۔

اس قانونی عمل میں وکلاء ڈینیئل گروٹرز، فہد انصاری اور فرینک میگنیس شامل ہیں، جنہوں نے 9 اپریل کو برطانیہ کے ہوم آفس میں 106 صفحات پر مشتمل ایک تفصیلی درخواست جمع کرائی۔

وکلاء نے کہا کہ انہوں نے حماس یا اس سے وابستہ کسی جماعت سے کوئی فنڈنگ ​​یا فیس وصول نہیں کی کیونکہ برطانوی قانون دہشت گرد قرار دیے گئے اداروں سے فنڈز وصول کرنے کو جرم قرار دیتا ہے۔

ایک برطانوی قانونی ٹیم جسے حماس کی طرف سے کمیشن بنایا گیا ہے، نے برطانوی ہوم آفس میں تحریک کی مسلسل "دہشت گرد تنظیم” کے طور پر درجہ بندی کے خلاف ایک باضابطہ اپیل دائر کی ہے، اس فیصلے کو غیر منصفانہ اور قابض اسرائیل کی طرف منظم طرف داری قرار دیا۔

ون پمپ کورٹ چیمبرز کے وکیل گروٹرس نے وضاحت کی کہ دفاعی ٹیم "امید کرتی ہے کہ ہوم آفس اپنا فیصلہ واپس لے گا، جس سے برطانیہ میں اس وقت حماس کی حمایت کرنے یا اس کے موقف کو اپنانے والی رائے پر عائد پابندیوں کو ہٹانے کا دروازہ کھل سکتا ہے”۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ برطانوی قانون "فی الحال دہشت گردی میں نامزد گروپوں سے متعلق اظہار رائے کی آزادی پر پابندی لگاتا ہے، لیکن اگر حماس کو فہرست سے نکال دیا جاتا ہے تو یہ پابندیاں خود بخود ختم ہو جائیں گی”۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس قانونی عمل میں ان کا مقصد "موجودہ وزیر داخلہ یوویٹ کوپر پر فیصلے پر نظر ثانی کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ درخواست "اس حقیقت پر مبنی ہے کہ حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا تحریک کی پالیسیوں اور اہداف پر سیاسی موقف کا نتیجہ تھا، نہ کہ معروضی بنیادوں پر کیا گیا فیصلہ”۔

انہوں نے کہا کہ”یہ ظاہر کرتا ہے کہ سابق وزیر نے غیر قانونی طور پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی درخواست نہ صرف تحریک کی دہشت گرد گروپوں میں درجہ بندی کے معاملے پر توجہ مرکوز کرتی ہے، بلکہ برطانیہ کے اندر اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ پر بھی مرکوز ہے”۔

گروٹرس نے مزید کہا کہ درخواست "اکتوبر 2023ء سے غیر قانونی قبضے، امتیازی سلوک اور بڑے پیمانے پر جرائم سے فلسطینی عوام کے مصائب کو اجاگر کرتی ہے۔ اس بات پر زور دیا کہ "فلسطینیوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت ان خلاف ورزیوں کے خلاف مسلح مزاحمت کرنے کا حق حاصل ہے”۔

انہوں نے مزید کہاکہ "ہمیں امید ہے کہ وزیر داخلہ 90 دنوں کے اندر اس درخواست پر غور کریں گے۔ ان کے پاس دو آپشن ہوں گے: یا تو اسے قبول کریں اور پابندی اٹھانے کے لیے پارلیمنٹ سے رجوع کریں، یا اسے مسترد کریں اور ایسا کرنے کا قانونی جواز فراہم کریں”۔

اگر درخواست مسترد کر دی جاتی ہے تو ہم مجاز اپیل کمیٹی سے رجوع کریں گے، بشرطیکہ یہ ثابت ہو جائے کہ فیصلہ غیر قانونی یا غیر منطقی ہے”۔

گرٹرس نے کہا کہ درخواست "بین الاقوامی قانون اور آزادی اظہار پر مبنی مضبوط دلائل پیش کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "ہم مزاحمت کے حق کا دفاع کرتے ہیں اور دہشت گردی کی تعریف کو لاگو کرنے میں دوہرے معیار کو مسترد کرتے ہیں۔ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے تشدد کا استعمال حماس پر بھی اسی طرح لاگو ہوتا ہے جیسا کہ یہ اسرائیلی، برطانوی یا یوکرینی فوجوں پر لاگو ہوتا ہے۔ پھر بھی ان گروہوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک نہیں کیا جاتا”۔

مختصر لنک:

کاپی