چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کی شامی عوام کو آزادی اور انصاف کے حصول میں کامیابی پرمبارک باد

پیر 9-دسمبر-2024

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے برادر شامی عوام کو آزادی اور انصاف کے حصول میں کامیابی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ حماس نے شامی عوام کے تمام عناصر سے صفوں میں اتحاد، قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے ماضی کے درد سے اوپر اٹھنے کی اپیل کی ہے۔

حماس نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہم اور ہمارے فلسطینی عوام شام کے عظیم عوام کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم شام کے اتحاد اور اس کی سرزمین کی سالمیت، شامی عوام کے احترام، ان کی مرضی، ان کی آزادی، اور ان کے سیاسی  انتخاب  کی تائید کرتے ہیں۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ برادر شامی عوام اپنے تمام طبقات کے ساتھ، اپنے قومی اتحاد، بھائی چارے اور رواداری کے جذبے کے ساتھ تمام چیلنجز پر قابو پانے اور اس نازک مرحلے کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حماس نے شامی عوام ترقی، سلامتی، استحکام  اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی مسلح مزاحمت اور تحریک آزادی کی جدو جہد کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔ حماس نے شام کی سرزمین پر قابض صیہونی دشمن کی بار بار کی وحشیانہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ہم برادر شامی عوام ،اس کی سرزمین اور اس کے عوام کو نشانہ بنانے والے کسی بھی صیہونی عزائم یا منصوبے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی