پنج شنبه 06/فوریه/2025

شمالی شام فوجی اڈے قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں:امریکہ

اتوار 5-جنوری-2025

واشنگٹن – مرکزاطلاعات فلسطین

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے تصدیق کی ہے کہ شمالی شام میں حلب گورنری کے عین العرب علاقے میں امریکی اڈہ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ یا ارادہ نہیں ہے۔

وزارت دفاع کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران عین العرب میں امریکی فوجی اڈے کے قیام کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے ان خبروں میں سے کچھ کو دیکھا ہے۔ہمارا کوبانی میں فوجی اڈہ بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے”۔

سنگھ نے زور دیا کہ امریکی فوجی دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کو مستقل طور پر شکست دینے کے لیے شام میں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "عین العرب  میں امریکی فوجی موجود نہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ "فی الحال کوبانی میں اڈہ قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ مجھے اس خبر کے ماخذ کے بارے میں یقین نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ شامی علاقوں کی سالمیت اور سیاسی استحکام کے عمل کی حمایت کرتا ہے۔ داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنا ضروری ہے۔

گذشتہ ماہ پینٹاگان نے انکشاف کیا تھا کہ شام میں 2000 امریکی فوجی موجود ہیں جو کہ پہلے اعلان کردہ 900 فوجیوں کی تعداد سے زیادہ ہیں۔ دمشق پر شامی اپوزیشن کے کنٹرول کے بعد امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان فائنر نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے ملک کی افواج اسد حکومت کے خاتمے کے بعد بھی شام میں رہیں گی۔

مختصر لنک:

کاپی