یکشنبه 17/نوامبر/2024

حزب اللہ کی جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار اسرائیلی گیس اسٹیشن پر بمباری

اتوار 17-نومبر-2024

بیروت – مرکزاطلاعات فلسطین

لبنانی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پہلی بار شمالی مقبوضہ فلسطین میں نام نہاد صہیونی ریاست کے ایک گیس اسٹیشن پر میزائلوں سے بمباری کی ہے۔ حزب اللہ  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے "پہلی بار، میزائلوں سےنیشر بیس کو بھی نشانہ بنایا”۔

یہ اسٹیشن فوجی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا تعلق قابض اسرائیلی فوج سے ہے۔ یہ مقبوضہ شہر حیفا کے جنوب مشرق میں لبنان-فلسطینی سرحد سے 40 کلومیٹر دور ہے۔ قابض فوج نے حزب اللہ کے اس بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ اس نے گیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کے ساتھ ہی حیفا تکنیکی اڈے (جس کا تعلق اسرائیلی فضائیہ سے ہے اور اس میں فضائیہ کے تکنیکی ماہرین کی تیاری کے لیے ایک تربیتی کالج بھی شامل ہے) کو نشانہ بنایا۔ یہ اسرائیلی فوجی اڈہ سرحد سے 35 کلومیٹر دور ہے۔

حزب اللہ نے حیفا نیول بیس (اسرائیلی آرمی نیوی سے تعلق رکھنے والے، جس میں میزائل کشتیوں اور آبدوزوں کا ایک بیڑا بھی شامل ہے) پر میزائل سے نشانہ بنایا جو حیفہ کے شمال میں لبنان-فلسطینی سرحد سے 35 کلومیٹر دور ہے”۔

حزب اللہ نے گزشتہ چند دنوں کے دوران اپنی کارروائیوں میں اضافہ کرتے ہوئے ہفتے کے روز مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مختلف علاقوں میں قابض فوج کے مراکز اور ٹھکانوں کو نشانہ بنانے والی 26 فوجی کارروائیوں کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی