یکشنبه 17/نوامبر/2024

ترکیہ کی فضائی پابندی کی وجہ سے صہیونی صدر کا دورہ آذربائیجان منسوخ

اتوار 17-نومبر-2024

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین

ترکیہ کی جانب سےاسرائیلی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی کی وجہ سےصہیونی ریاست کے نام نہاد صدرکا دورہ آذر بائیجان منسوخ کردیا گیا۔

آذربائیجان میں سیاسی حکام نے اسحاق ہرزوگ کے دفتر کی طرف سے باکو میں ہونے والی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت منسوخ کرنے کے جواز پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ کی جانب سے قابض  ریاست کے سربراہ کے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت دینے سے انکار کی وجہ سے اسرائیلی صدر کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکے۔

آذربائیجان کی "کالبر” ویب سائٹ نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسحاق ہرزوگ کے دورہ باکو کو منسوخ کرنے کی وجہ سے متعلق اسرائیلی اعلان نے آذریوں میں عدم اطمینان کو جنم دیا۔

ویب سائٹ نے کہا کہ آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے سینئر ذرائع نے "اسرائیلی صدر” اسحاق ہرزوگ کے دارالحکومت باکو میں ہونے والی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کا سفر نہ کرنے کے فیصلے کے پیچھے اصل وجوہات کا انکشاف کیا، اس بات پر زور دیا کہ اس معاملے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ جیسا کہ کچھ غیر ملکی میڈیا نے اخبارات اور اسرائیلی سائٹس کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے۔

ویب سائٹ نے مزید کہا کہ ذرائع نے وضاحت کی کہ اصل وجہ ترکیہ کی جانب سے "اسرائیلی صدارتی” طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گذرنے سے روکنے کا فیصلہ تھا۔ اس بحران کے حل کے لیے کئی دنوں تک جاری رہنے والی شدید سفارتی کوششوں کے باوجود کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ آذربائیجانی حکام نے اسرائیلی اعلان سے اپنی توہین محسوس کی  اور بہ ظاہر بتایا کہ منسوخی کی سکیورٹی وجوہات ہیں۔ اسرائیلی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے ترکیہ کی جانب سے "صہیون ونگ” کے طیارے کو گذرنے کی اجازت دینے سے انکار کی تصدیق کی ہے، جسے مقبوضہ علاقے میں اہم شخصیات کے سفر کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ عام طور پر یہ طیارہ قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ما حولیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے ہرزوگ کے آذربائیجان کے دورے کو منسوخ کرنے کی یہ واحد یا بنیادی وجہ نہیں ہے۔

مختصر لنک:

کاپی