جمعه 15/نوامبر/2024

جارحیت کے خاتمے کے لیے ہر تجویز کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں:الرشق

اتوار 3-نومبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ چند دنوں کی جنگبندی کی تجاویز صرف آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ حماس غزہ میں جاریصہیونی فوج کی جارحیت کا مستقل خاتمہ چاہتی ہے۔ ایسی جنگ بندی جس میں انخلاء یا بےگھر افراد کی واپسی شامل نہیں قابل قبول نہیں ہوگی۔

 

عزت الرشق نے ایکپریس بیان میں مزید کہا کہ ہم جارحیت روکنے کی کسی بھی تجویز اور فارمولے کو مثبتاندازسے دیکھتے ہیں۔ ایسی تجویز جس میں مکمل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے غزہ سے انخلااور جارحیت روکنے کی ضمانت شامل ہو۔

 

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ نیتن یاہو وقت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ وہ جنگ جاری رکھنے پر مصر ہےاور مذاکرات کو اپنی جارحیت کے کور کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

 

انہوں نے توجہ دلائی کہ قابض صہیونی فوج اور امریکیانتظامیہ کے درمیان کرداروں کے تبادلے کا کھیل غزہ کی طرح لبنان میں بھی جاری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی