قطر نے کہا ہے کہغزہ کی پٹی میں جنگ روکنے کے لیے جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ دوسری جانبلبنان میں جنگ بندی کےلیے بھی بات چیت جاری ہے۔
قطری وزارت خارجہکے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ لبنان میں ایکمعاہدے کے حوالے سے کوششیں اور رابطے جاری ہیں۔ انہوں نے فوری جنگ بندی اور بے گھرافراد کی ان کے گھروں کو واپسی کے لیے قطر کی ریاست کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ غزہ کے بارے میں حالیہ مشاورت پیش رفت بات چیت کے دوران ہوئی ہے، لیکنانہوں نے زور دیا کہ "جو کچھ ہوا اس کے بارے میں میڈیا میں فی الحال بات کرناممکن نہیں ہے۔ بات چیت ابھی جاری ہے”۔
الانصاری نےباقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ دوحہ اور قاہرہ میں رابطے اورملاقاتیں جاری ہیں۔ امید ہے کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں "بریک تھرو” ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "غزہ میں کشیدگی کےآغاز کے بعد سےہم کوشش کر رہے ہیں۔ علاقائی جنگ کو روکنے کے لیےہماری کوششیں جاریہیں۔
قطری وزارت خارجہکے سرکاری ترجمان نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیاکہ اور کہا کہمسائل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: "ہم قطری ثالثی میںمذاکرات کے راستے کا فیصلہ پریس بیانات سے نہیں کرتے، بلکہ مذاکراتی ہالوں کے اندرکرتے ہیں‘‘۔
ماجد الانصاری نےمزید کہا کہ "لبنان کے لیے قطر کی امداد جاری ہے اور یہ 167 ٹن تک پہنچ گئیہے۔ ایک اور طیارہ اس مہینے کے آخر میں امدادی سامان لے کر لبنان پہنچے گا۔