جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں کریک ڈاؤن، تشدد کئی گرفتار اور زخمی

بدھ 23-اکتوبر-2024

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت، گھر گھر تلاشی کی کارروائیوںاور تشدد کے نتیجے میں کئی فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا گیا جب کہ جھڑپوں کے دورانمتعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

 

الخلیل کے شمال میںحلحول قصبے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

 

ایک مقامی ذریعےنے بتایا کہ حلحول قصبے میں جھڑپ ہوئی۔ اس دوران قابض فورسز نے شہریوں پر براہراست گولیاں اور اسٹن گرینیڈ فائر کیے، جس کے نتیجے میں ایک بچہ ٹانگ میں گولیاںلگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

 

نابلس میں اسرائیلیقابض فوج نے بدھ کے روز صبح سویرے نابلس شہرکے مشرقی علاقے پر دھاوا بول دیا اور آبادکاروں کے دھاوے اور ’مقام یوسف‘ پر ان کے بلوے کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے شہریوںکو ہراساں کیا۔

 

مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فورسز نے "مقام یوسف” کے علاقے میں آباد کاروں کیدراندازی کو محفوظ بنانے کے لیے علاقے پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان میںسے درجنوں آباد کاروں نے مزار پر دھاوا بولا اور وہاں تلمودی مذہبی رسومات اداکیں۔

مختصر لنک:

کاپی