غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ پر اسرائیلی فوج کے شدید حملے کے دوران، حماس نے دشمن کے خلاف کامیاب وار کرتے ہوئے 401 بریگیڈ کے کمانڈر، کرنل "احسان دكسا” کو ہلاک کر دیا۔
عبرانی ذرائع کے مطابق کرنل احسان دكسا جبالیہ میں جاری لڑائی کے دوران ہلاک ہو گیا۔ وہ اسرائیلی فوج کے ان چار اعلیٰ ترین افسران میں شامل تھا جو اس جنگ میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ ہلاکتیں دشمن کے خلاف مزاحمت کی ایک اہم کامیابی تصور کی جا رہی ہیں۔