جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بمباری میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 51 شہری شہداء، 174 زخمی

پیر 14-اکتوبر-2024

لبنانی وزارت صحتنے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئیبمباری کے نتیجے میں 51 شہری شہیداور 174 زخمی ہوگئے۔

 

وزارت صحت نے ایکبیان میں کہا ہے کہ آٹھ اکتوبر 2023ء کو لبنان پر قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کےآغاز کے بعد شہداء کی کل تعداد 2306ہوگئی ہے جب کہ 10698 زخمی ہوئے ہیں۔

 

وزارت صحت نے بینالاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ حملوں کو روکنے کے لیے فوری طور پر مداخلت کرےاور زخمیوں اور بے گھر ہونے والے افراد کو ضروری مدد فراہم کرے۔

 

گذشتہ ستمبر کےبعد سے قابض صہیونی فوج کی جانب سے لبنانمیں اسرائیلی فاشسٹ ریاس نے نسل کشی شروع کی ہے جو سات اکتوبر 2023ء سے غزہ میں جاری نسلکشی کی توسیع ہے۔

مختصر لنک:

کاپی