قابض فوج نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہمیں اس کے 3 فوجی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈز”کے حملے میں مارے گئے۔
القسام نے آج جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ اس نے قابض اسرائیلی فوج سے تعلق رکھنے والی ایک مشینی پیادہکمپنی کو شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں ایک کمپاؤنڈگھات میں پھنسایا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ "قابض فوج کمپنی 12 گاڑیوں اورفوجیوں سے لدے ایک ٹرک پر مشتمل تھی۔ گھات کی جگہ پر پہنچنے پر فوجیوں سے لدے ٹرکمیں ایک شواز ڈیوائس کودھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جب کہ ایک جیپ کو ٹنڈم سےنشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "القسام کےمجاھدین نے گھات لگائےہوئے علاقے کی طرف پیش قدمی کی اور باقی فوجیوں کو صفر کے فاصلے سے ہلکے ہتھیاروںسے ختم کر دیا جو وہاں سے ایک مکان کی طرف بھاگنے کی کوشش کررہے تھے۔
القسامنے تصدیق کی کہ دو مرکاوا ٹینکوں کو "ٹنڈم” شیل اور ایک”شواز” ڈیوائس سے گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔