قابض صیہونی فوجنے فجر کے وقت غزہ کی پٹی میں ایک تازہ قتل عام کرتے ہوئے بین الاقوامی میڈیا کےشعبے کی ممتاز صحافیہ اور کارکن وفا العدینی ان کے شوہر اور بچوں سمیت شہید کردیا۔
قابض فوج نے العدینیکو وسطی غزہ میں دیر البلح کے مقام پر ان کے گھر پر بمباری کرکے شہید کیا۔
مقامی ذرائع نےہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ صحافیہ وفا علی عبد ربہ العدینی، ان کے شوہر منیر عطیہدرویش العدینی اور ان کے دو بچے تمیم اور بلسم ایک قاتلانہ اور وحشیانہ حملے میںشہید ہوگئے۔
شہداء میں منیر عطیہ درویش العدینی ، صحافیہ وفا علی عبدربہ العدینی، بچہ تمیم العدینی اور کم سن بچی بسلم منیر عطیہ العدینی شامل ہیں۔
فلسطینی میڈیافورم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض فوج نے فلسطینی بیانیہ کو غیر ملکی میڈیا تکپہنچانے کی آواز صحافی وفا العدینی کو پورے خاندان سمیت بے دردی کے ساتھ شہیدکرکے ان کی آواز کو دنیا تک پہنچانے سے روکنے کی مجرمانہ کوشش کی ہے۔ بیان میںکہا گیا ہے کہ یہ ایک سوچا سمجھا قتل ہے۔
فورم نے فخریہطور پر صحافی وفا العدینی کے سوگ کا اعلان کیا اور کہا کہ وفا العدینی غزہ میںمیڈیا کے محاذ پر مجاھدانہ کردار ادا کررہی تھیں۔
ممتاز صحافی وفاالعدینی کی شہادت کے ساتھ ہی فلسطینی قومی میڈیا ایک آزاد آواز سے محروم ہو گیا جوفلسطین اور اس کے عوام کی آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والی محبتسے بھرپور ایک جرات مند آواز تھی۔
بیان میں کہا کہ صحافیہوفا العدینی فلسطینی میڈیا تحریک کے شہداء کے کارواں میں شامل ہیں جن کی تعداد غزہکی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 174تک پہنچ گئی ہے۔