غاصب صیہونی فوج نےامریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاریرکھی ہوئی ہے۔ آج 29 ستمبر اتوار کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 359 واں روز ہے۔
قابض فوج نے آج صبح سے غزہ میں جنگی طیاروں اورتوپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئےہیں۔
ہمارے نامہنگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج اتوار کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنےچھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعاتاور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔
فلسطینیوں کیمنظم نسل کشی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب غزہ کی پٹی کی 95 فی صد آبادی بے گھر ہے۔
بیت لاھیہ میں اسرائیلیتوپ خانے کی گولہ باری کے نتیجےمیں ایک شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے-
غزہ شہر کے وسط میںشبیہ جنکشن کے قرب و جوار میں حرارہ خاندان کے ایک اپارٹمنٹ پراسرائیلی بمباری میںاتوار کی صبح تین شہری شہید اور چھ زخمیہو گئے۔
وسطی غزہ کی پٹیمیں نصیرات کیمپ کے نئے کیمپ میں قشلان خاندان کے ایک گھر پر بمباری میں متعدد شہریزخمی ہوئے۔
اتوار کی صبح قابضاسرائیلی فوج فوج نے غزہ شہر میں السینا اسٹریٹ کے جنوب میں رہائشی عمارتوں کودھماکے سے اڑا دیا۔
گذشتہ رات غزہشہر کے وسط میں الجالہ اسٹریٹ پر قنیتہ خاندان کے ایک گھر پر قابض فوج کی بمباریکے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔
نصیرات کے نیو کیمپمیں فائز گول چکر کے قریب واقع "فرع اللہ” خاندان سے تعلق رکھنے والےگھر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی بھی ہوئے۔