فلسطینی پناہ گزینوںکے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کمشنر جنرل فلپ لازارینی نےکہاہے کہ "اسرائیل” نے کئی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہاناور ملازمین کو ویزا دینا بند کر دیا ہے۔
لازارینی نے ’ایکس‘پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اگر "اسرائیل” امدادی کارکنوںکو ویزے دینا بند کر دیتا ہے تو انسان دوست تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا کواپنا کام صحیح طریقے سےمشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "اسرائیل نے حال ہی میں انسانی حقوق کی تنظیموں یا غزہ کی پٹی پر اسجنگ میں ہونے والے مظالم اور شہریوں پر ان کے اثرات کی اطلاع دینے والی تنظیموں کیموجودگی کو کم کر دیا ہے”۔
غزہ میں جاری 347 دنوں سے قابضاسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں امریکی اور یورپی حمایت سے بڑے پیمانے پر تباہی اور بربادی کی خوفناک تاریخ رقم کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کےاعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 41252 سے زائدفلسطینی شہید، 95497 دیگر زخمی ہوئے۔ تقریبا 90 فیصد آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔