غاصب صیہونی فوجنے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہمجاری رکھی ہوئی ہے۔ آج آٹھ ستمبر اتوار کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 338 واں روز ہے۔
قابض فوج نے آج صبح غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزیدوحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپخانوں نے آج اتوار کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں،بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میںدرجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
اتوار کی صبح سےلے کر اب تک قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کئی قتل عام کیے ہیں، جن میں سےزیادہ تر خیموں اور رہائشی علاقوں میں بے گھر افراد کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجےمیں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔
قابض فوج کے طیاروںنے آج صبح غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے میں دولت جنکشن کے قریب حملہ کیا۔
قابض فوجیوں نےشمالی گورنری میں سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل محمد عبد الحی مرسی کے گھر کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان کی والدہ ام محمد مرسی اور ان کے دو بیٹے منیراور حسام شہید ہوگئے جب کہ ان کا ایک بیٹا اور کئی دوسرے افراد زخمی ہوئے۔
غزہ کی پٹی میںسول ڈیفنس نے شمالی گورنری میں شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل محمد عبد الحی مرسیکی موت پر سوگ کا اعلان جنہیں آج صبح جبالیہمیں ان کے گھرپر بمباری میں شہید ہوگئے۔
سول ڈیفنس نے ایکبیان میں کہا کہ "کرنل مرسی نے 1995ء سے سول ڈیفنس سروس اور اپنے عوام اوراپنے ملک کی خدمت میں کام کیا۔ انہوں نے اپنی زندگی ایک مجاھد کے طور پرگذاریاورشہادت کی موت سے سرفراز ہوئے۔
قابض توپ خانے نےوسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کے شمال مغرب میں گولہ باری کی۔
قابض فوج نے وسطیغزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ پر پرتشدد فضائی حملہ کیا۔
قابض فوج نے غزہکی پٹی میں وسطی گورنری کے مغرب میں رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔
گذشتہ شب اسرائیلیتوپ خانے کی گولہ باری نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے مغرب کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید ہوئے۔
قابض اسرائیلی فوجکے طیاروں نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے کو نشانہ بنایا۔