جمعہ کے روز قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں متعددمقامات پر قتل عام کیے ہیں جن میں سے زیادہ تر خیموں اور رہائشی علاقوں میں بے گھرافراد کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اس قتل عام کے نتیجے میں درجنوںفلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ شہداء میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔
طبی ذرائع نے اطلاعدی ہے کہ غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری کے نتیجے میں مزید 33 فلسطینی ہوئے ہیں۔ ان میںبچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی جاسوس طیارے نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کےمغرب میں ارض ابو سلیم کے علاقے میں شحادہ خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر کیچھت پر بیٹھے شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید دیگرزخمی ہو گئے۔
خان یونس میںقابض فوج نے قندیل خاندان سے تعلق رکھنے والے گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں5 افراد شہید ہوگئے۔
قابض فوج نے غزہکے مشرق میں الزیتون محلے میں الندیم اسٹریٹ پر ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری کیجس کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچے شہید ہوگئے۔
شمالی غزہ کی پٹیمیں کمال عدوان ہسپتال کے عقب میں العالمی علاقے میں حمد خاندان کے ایک گھر پرقابض فوج کی بمباری سے دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غزہ کے وسطی شہرمیں واقع النصیرات کیمپ میں العودہ اسپتال کی انتظامیہ نے ایک مختصر بیان میں کہاکہ قابض اسرائیلی فوج کی بمباری نے کیمپ کے مغرب میں بے گھر ہونے والے افراد کے خیموںکو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شاملہیں۔